گوادر: صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی گوادر و اورماڑہ کے دو روزہ دورے پر منگل کے روز اورماڑہ پہنچ گئے اورماڑہ پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ، پاکستان نیوی کے کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر ویسٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اورماڑہ نیول بیس کا بھی دورہ کیا جہاں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل ذاہد الیاس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پاک نیوی کی تنصیبات اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مملکت گوادر پورٹ کا کل دورہ کرینگے دورے کے موقع پر چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی و دیگر صدرِ مملکت کو گوادر پورٹ، سی پیک کے جاری منصوبوں۔
گوادر پورٹ فری زون اور گوادر ماسٹر پلان کے بارے تفصیلی بریفنگ دینگے صدر مملکت کے دورہ گوادر کے حوالے سے کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون نے خصوصی سییکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا ہے ۔
صدر مملکت کے دوروزہ دورے کا گوادر کے عوامی حلقے ضلع کی ترقی کے حوالے سے موجودہ حکومتی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے تناظر میں اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔