|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2021

لورالائی: PDMجلسہ 13 جنوری 2021 بدھ کے روز صبح 10 بجے سرکاری جار میں منعقد ہوگا جس میں PDM کے مرکزی قیادت شرکت اور خطاب کریں گے، لورالائی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام لورالائی کے تاریخ کے سب سے بڑی عظیم الشان جلسہ عام ہو گی، ژوب ڈویژن کے تمام جمہوریت پسند، عوام دوست اور وطن دوست لوگ اس جلسے میں شرکت کریں گے۔

جلسہ عام میں شرکت کرنے والے اگر اپنے آپ کے تحت ماسک کی بندوبست یقینی بنائیں تو یہ بہت ہی عمدہ اور بہترین عمل تصور ہوگا،لورالائی میں PDM کے جلسہ عام پوری ژوب ڈویژن کے نمائندہ اور مشترکہ جلسہ عام ہے ان کی کامیابی، اس میں نظم وہ ضبط اور مکمل ڈسپلن کے خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہے، جلسہ گاہ میں ہر مقرر کی تقریر صبر، شائستگی اور مہذب انداز سے آخری مقرر تک سننے سے مہمانوں اور پوری ملک کو اچھی تاثر ملے گا۔

ژوب ڈویژن کے عوام اور ہر جماعت کے کارکن سیاسی طور پر شعور رکھنے والے لوگ ہیں جن کی عملی ثبوت ہم نے جلسہ گاہ میں ثابت کرنا ہے، لورالائی میں PDM میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ لورالائی سے باہر آنے والے لوگوں کا خصوصی طور پر خیال رکھیں اور ان کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون یقینی بنائیجلسہ گاہ میں اسٹیج سے احکامات پر عملدرآمد کرنا ہر سیاسی کارکن پر فرض ہے۔

اور اسٹیج سے نعروں کے جوابات دینے میں کسی قسم کی کوئی سستی نہیں دکھانا چاہیے سوشل میڈیا پر بھی جلسے کو کوریج اور سپورٹ دینے میں ہر کارکن اپنے کردار بخوبی نبھائیں گے جلسے کے تیاری، ترتیبات اور مہیم کیلئے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ہر قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے، جلسے کے کامیابی اور ان میں عوام کی بھرپور شرکت کیلئے ہر پارٹی نے اپنے سطح پر اپنے علاقائی اور ابتدائی یونٹوں کے میٹنگز منعقد کیے گئے ہیں۔

ہر یونین کونسل، ہر گاؤں اور محلے میں PDM کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے مہیم چلائی گئی ہے، میختر سے سور غنڈ تک ہر پارٹی کے کارکن اپنے پارٹیوں کے جھنڈوں کے ساتھ موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور ویگنوں میں جلوس کے شکل میں لورالائی شہر پہنچ رہے ہوں گے،موسء خیل، کنگری، میختر، طورہ تھانہ، برنیما علیزئی، شبوزئی اور درگئی کدیزئی کے طرف سے آنے والے گاڑیوں۔

ویگنوں اور ہر طرف کے ٹرانسپورٹ کو نیو اڈہ، عیدگاہ اور بے اینڈ آر کے آس پاس کھڑے ہوں گے،کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ، تنگ چین، چنجن، کچھ، شاکاریز اور کمیشنری کے جانب سے گاڑیوں۔

ویگنوں اور ہر طرح کے ٹرانسپورٹ کو مولوی آغا محمد مدرسے سے مہاجر آڈہ تک کے آس پاس کھڑے ہوں گے،دکی، سنجاوی اور پٹھان کوٹ سے کی جانب سے آنے والے گاڑیوں، ویگنوں اور ہر طرح کے ٹرانسپورٹ کو جناح مارکیٹ، ٹرمینل اور آس پاس کے ایرے میں کھڑے ہوں گے۔