|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2021

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے محمد عامر اور کوچز کے تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی کرکٹ کی پرانی روایت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ والد کی طرح کھلاڑیوں کو اپنے بچے سمجھ کر بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے بورڈ کو محمد عامر کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لانا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فاسٹ بالر محمد عامر نے  ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کی وضاحت پر کہا تھا کہ کوچز میڈیا پر آ کر کچھ کہتے ہیں اور ان کے دلوں میں کچھ اور بات ہے۔

محمدعامرنے موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ایک بار پھر کھیلنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلنا ممکن نہیں۔

فاسٹ بالر نے ایک بار پھر ہیڈکوچ اور باولنگ کوچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کوچ بننے کے لیے تعلیم حاصل کرنا ہوتی ہے۔ ضروری نہیں کہ اچھا کھلاڑی اچھا کوچ بھی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو ایک دو میچز میں پرفارم نہ کریں تو ان کو مسلہ شروع ہوجاتا ہے، یہ کہتے ہے اے کی کرایا ہے او کی کرایا ہے۔

دوسری جانب مصباح اور وقار کہتے ہیں کہ برے وقت میں محمد عامر کو سپورٹ کیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ 2016 میں کپتان تھا جب میں اس کو ٹیم میں لیکر آیا، اسے ہر طرح سپورٹ کی، میرا اس کے ساتھ کوئی ذاتی مسلہ نہیں ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ نجم سیٹھی کے دور میں عامر کو بھرپور سپورٹ کیا لیکن اب اسکے بیان سن کر دکھ ہوا ہے۔