لورالائی: آئی جی ایف سی شمالی بلوچستان میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے لورالائی دکی ہرنائی زیارت کے قبائلی عمائدین سے ایف سی میس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی ملک و صوبے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام اور قبائلی معتبرین علاقے کی ترقی اور امن و امان کو قائم کرنے کیلئے ہمارا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔
ہم اپنے درمیان میں امن بھائی چارے اتحاد و اتفاق پیدا کرکے اپنے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ قبائلی روایات کی پاسداری کی لاج رکھی ہے ہم انھیں شاندار روایات کو برقرار رکھنے پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں مٹھی بھر ملک و صوبے کے دشمن ہمارا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
لیکن ایف سی عوام کے تعاون سے انکے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونی دیگی انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنا یا جائیگا ہمارے حوصلے کے ٹو پہاڑ کی طرع بلند ہیں ہم ناقابل تسخیر قوت ہیں ہمیں کوئی دشمن میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ وہ مختلف اضلاع کا دورہ کرکے اپنے افیسران اور قبائلی عمائدئن سے تعارف اور انکے مسائل کو جاننے کیلئے وزٹ کر رہے ہیں تاکہ میں اپنی پہلی ہی فرصت میں اسے حل کرنے کی کوشش کر سکوں۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدئن اور عوام انکے ساتھ رابطہ میں رہیں ہم دن رات اپنے ملک و صوبے کی حفاظت کرنے کیلئے چوکنا ہیں عوام اور صوبے کے بہترین مفاد میں ایف سی کام کرنے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی اپ اپنے گردونواح میں ہمارے اور اپنے دشمنوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں یم ملکر انکے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دینگے ایف سی اپنے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ منشیات اسمگلنگ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بھی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔
قومی شاہراہوں پر ایف سی کے چیک پوسٹ بھی عوام کی حفاظت اور سہولت کیلئے دن رات خدنات پیش کرتے ہیں اس موقع پر بعض عمائدین نے انھیں تجاویز بھی پیش کیں اور انکو عہدہ سھنبالنے پر مبارکبا د پیش کی اور لورالائی آنے پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع کمانڈنٹ لورالائی ایف سی کرنل شہریار لودھی ڈپٹی کمشنر لورالائی فیاض علی جے یو ائی کے رہنما سابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان باپ پارٹی کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر محمد نواز ناصر سردار معصوم خان ترین رشید خان ناصر سابق تحصیل ناظم دکی سردار زادہ محمد انور خان ناصر ملک بڈو دمڑ حاجی یعقوب شاہ کاکڑ سمیت بعض اعلٰی فوجی و سول افیسران نے تقریب میں شرکت کی۔