حب: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،ضلعی پولیس افسر لسبیلہ طارق الہی مستوئی اور اے سی حب لیفینٹ (ر) محمد احمد ظہیر کا ٹرانسپورٹروں رہنماؤں سے کامیاب مزکرات ھوئے مزکرات کے نتیجے میں ٹرانسپورٹروں نے تین دن کے لئے پہیہ جام ہڑتال موخر کرنیکا۔
اعلان کیا ھے ٹرانسپورٹروں اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے درمیان کامیاب مذاکرات ھوئے مزکرات میں ضلعی افسر پولیس لسبیلہ،اسسنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد احمد ظہیر سمیت دیگر افسران اور ٹرانسپورٹرز راہنماؤں نے شرکت کی واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایرانی تیل کی ترسیل پہ پابندی فیصلے کے خلاف۔
ٹرانسپورٹرز کا جاری احتجاج پانچویں روز میں داخل تھا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر حب محمد احمد ظہیر احتجاجی کیمپ مذاکرات کے لیے گئے واضح رہے کہ کل 20 جنوری کو ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔