مستونگ: یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردونوش کی چیزیں نا پید ،عوام کو ریلیف دینے کی حکومتی اعلانات محض دعوں کی حد تک محدود عوام رل گئے تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر اور گردونواح کے چھوٹے بڑے بازاروں میں قائم درجنوں یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردونوش بلخصوص چینی مکمل طور پر نا پید ہو چکی ہے۔۔چینی کی عدم دستیابی کے باعث غریب عوام حکومت کے اعلان کردہ بھاری سبسٹڈی پیکج سے محروم ہے۔
واضع رہے کہ روزانہ دور دراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگ سستی اشیاء خودرونوش کی چیزیں لینے کے لیے یو ٹیلٹی اسٹورز کا رخ کرتے ہیں لیکن اسٹورز میں چینی اور دیگر چیزوں کی عدم دستیابی کے باعث مایوس لوٹنے پر مجبور ہوتے ہیں۔۔۔دریں اثناء عوامی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اہلکاروں نے تاجروں کے ساتھ مبینہ ملی بگھت کر کے اسٹورز کی چینی کو بلیک میں فروخت کرتے ہیں ۔
انھوں نے کہا یوٹیلٹی اسٹورز میں چیک اینڈ بیلنس کا مکمل فقدان ہے۔۔جسکی وجہ سے عوام حکومتی سبسڈی سے محروم ہے۔علاقے کی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجئنیر عائشہ زہری صاحبہ اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اسٹورز میں اشیاء روزمرہ کی چیزوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام ریلیف مل سکیں۔