کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری سید آغامحمود شاہ نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے جسٹس (ر)عظمت سعید کی تقرری پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہمیںعدلیہ اور سابق ججوں کا احترام ہے مگر احترام انہی کا ہوگا جو خود کو اس کا اہل ثابت کریں گے۔ جسٹس (ر)عظمت سعید خود شریک جرم رہے ہیں۔
ان سے تحقیقات کروانا ہمیں قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال ہونے والوں کبھی معاف نہیں کرے گی کیونکہ سلیکٹڈ حکمران اب اپنی ناکامیوں اور کرپشن کو چھپانے کیلئے ایسے لوگوں کی سربراہی میں تحقیقات کررہے ہیں۔
جو خود پنجاب میں ڈپٹی پراسیکیو ٹر نیب تھے ایسے حالات میں اس پر لیسے اعتماد کیا جاسکتا ہے جسٹس عظمت سعید شوکت خانم میں سلیکٹڈ وزیراعظم کے ملازم رہے ہیں ان پر کبھی بھی اعتماد نہیں کیا جائے گا نیازی سرکار کی اخلاقی کرپشن کی کہانیوں کے بعد اب مالی کرپشن کی کہانیوں سے بدبوپھیلے گا نیب اور براڈ شیٹ گٹھ جوڑ کے ذریعے نیازی سرکار کی بدعنوانیوں کو نہیں چھپایا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے عظمت سعید کی تقرری پر عدم کااطمینان کا اظہار کرتی ہے اور اس فیصلے کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گی، انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے جسٹس (ر)عظمت سعید کی تقرری پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں عدلیہ اور سابق ججوں کا احترام ہے مگر احترام انہی کا ہوگا جو خود کواس کا اہل ثابت کریں گے جسٹس (ر)عظمت سعید خود شریک جرم رہے ہیںان سے تحقیقات کروانا قابل قبول نہیں۔