|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2021

گدر: بی این پی عوامی گدر کے ترجمان نے اپنے بیان میں گدر کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے واپڈا کو دی گئی مہلت ختم ہو گء ہے اب ہم اپنے احتجاج کے طریقہ کار اور تاریخ کا تعین کرنے جا رہے ہیں تا ہم گدر کے عوام کو آگاہ کریں کہ واپڈا کے متعلقہ ایکسین نے ہمارے پارٹی لیڈر سے مذاکرات کی استدعا کی گئی ہے۔

اس پہلو پر بھی ہم سوچ رہے ہیں لیکن اب تمام تر معاملات میں ہم اپنی حمایت کرنے والی جماعتوں، سول سوسائٹی،انجمن تاجران سمیت سب کو اعتماد میں ضرور لینگے اور اگر مذاکرات ہوتی ہے تو ہم اپنی بجلی بحالی سے کم پر کھبی بھی راضی نہیں ہونگے، اور پہلی بار ھیکہ واپڈا کے ناروا سلوک کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور شدید احتجاج کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

اور گدر کے اکثر و بیشتر سیاسی پارٹیوں نے ہماری حمایت کی ہے جس پر ہم انکا مشکور ممنون ہیں کہ وہ اس بابت ہمارے ساتھ ثابت قدم کھڑے ہیں، آئندہ کا لائحہ عمل ان سے ساتھ مشاورت کر کے طے کرینگے تاکہ واپڈا کے اس ظلم کیخلاف عوام کے توقعات پر ہم پورا اتر سکیں۔