دالبندین: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی سی ایم اسکالرشپ ایک سال گزرنے کے بعد اب تک اسٹوڈنٹس کو نہیں ملے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم اسکالرشپ کے لئے بہت سے طلباء و طالبات نے فارم جمع کیا تھاایک سال گزرنے کے باوجود اب تک ان طلباء و طالبات کو اسکالرشپ نہیں دی گی انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلنے جا رہے ہیں طلباء و طالبات کے اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پہ طلباء و طالبات کو دی جاے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او پجار طلباء کی نمائندہ تنظیم ہے۔
انہوں نے ہر فورم پہ طلباء کے حقوق کی بات کی ہے ہمیشہ طلباء کہ مسائل کو آئی لائٹ کرکے ان کو حل کرنے کے لئے آواز بلند کی ہے۔ اعلی احکام ڈی سی چاغی سے اپیل کی کہ جلد از جلد چاغی کے طلباء و طالبات کو ان کی اسکالرشپ دیا جاے تاکہ کالجز کھلتے ہی طلباء اپنے فیس وغیرہ جمع کرسکے۔