|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2021

سبی: رند قومی اتحاد کے سربراہ سابق ڈسٹرکٹ نا ظم سردار زادہ سردار خان رند نے کہا ہے کہ صحت مند جسم کے لیئے صحت مند دماغ کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے اپنی تمام کو ششیں بروئے کار لا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سبی کرکٹ اسٹیڈیم میں فسٹ ایڈیشن میر چاکر خان رند پاکستان تحریک انصاف پریمیئر لیگ20-21 اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر قبائلی و سیا سی رہنماء میر حبیب رند، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک عارف علی کے علا وہ پی ٹی آئی کے سینکڑوں عہدیددارن و رکز بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ملک عارف علی نے مہمان خصوصی کو روائتی بلو چی پگڑی پہنائی جبکہ میر حبیب رند نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے فسٹ ایڈیشن میر چاکر خان رند پاکستان تحریک انصاف پریمیئر لیگ 20-21فیسٹیول کے حوالے سے بتایا کہ تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کو لے کر سبی ڈسٹرکٹ میں کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کی خواہشمند ہے۔

سردار خان رند نے پاکستان تحریک انصاف سبی کے عہدیداران کی ان کا وشوں کو سراہتے ہو کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگر میوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کرے گی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان خود بھی ایک سپورٹس مین ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ بلو چستان جیسے پسماندہ صوبے سے بہترین کھلا ڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں نیشنل اور قومی سطح کی ٹیموں میں شامل کیا جائے۔

تاکہ بلو چستان کے کھلا ڑیوں کا مورال بلند ہو انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جب سے قائم ہوئی ہے ملک میں سفارش کلچر کا خاتمہ ہوچکا ہے اب حقدار کو انکا جا ئز حق مل رہا ہے یہی وجہ کہ ہم نے سپورٹس فیسٹیول کا آغاز چاکر اعظم رند کی دھرتی سیوی سے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور اسکا دائرہ کار پور ے صوبے میں پھیلائیں گے۔

تاکہ بلوچستان کے بہترین کھلا ڑی ابھر کر سامنے آئیں اور ان نوجوانوں کو قومی اور صوبائی سطح کی ٹیموں میں کھیلنے کے مواقع ملیں اس موقع پر سخی میرو خان رند بمقابلہ سردار عبد الوحید ہیروز کی ٹیموں کے درمیان بہترین میچ کھیلا گیا ایک سخت مقابلے کے بعد سردار عبدالوحید ہیروز نے میچ اپنے نام کرلیا مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔