|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2021

کوئٹہ: وکلا ء رہنمائوں نے میٹرو پو لیٹن گر ینڈ الا ئنس کے احتجا جی کیمپ کا دورہ کیا اور انکے مطالبات کے حمایت کی ۔ جمعرا ت کووکلا ء رہنمائوں کے ایک وفد نے میٹرو پو لیٹن گر ینڈ الا ئنس کے احتجا جی کیمپ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر صدر بار ایسو سی ایشن ہائی کورٹ سید باسط شاہ ، کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے صدر اقبال کا سی ، جوائنٹ سیکر ٹری کوئٹہ بار ایسو سی ایشن آصف خلجی ، جو ائنٹ سیکر ٹری کوئٹہ بار ایسو سی ایشن ارباب فیاض احمد کا سی ، ایڈووکیٹ بلال جو گیزئی ، ایڈو وکیٹ احسان مندو خیل سمیت دیگر بھی مو جود تھے۔ انہوں نے میٹرو پو لیٹن گر ینڈ الا ئنس کے مسائل سنیں اور انہیں جائز قرار دیتے ہوئے بھر پور حمایت کا اعلا ن کر دیا ۔