کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم بلو چستان و پی ٹی آئی کے صوبائی پار لیما نی لیڈر سر دار یار محمد رند نے اپنے مذ متی بیان میں کوئٹہ اور سبی میں ہو نے والے بم دھماکوں کی شدید مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلو چستان میں حالات خراب کر نے والے عنا صر کو ما ضی کی طرح ایک بار پھر شکست سامنا کر نا پڑے گا یو م یکجہتی کشمیر ریلیوں کو نشا نہ بنا نے کا مقصد بلو چستان کی عوام کو کشمیریوں کی آزادی کی جد وجہد سے دستبر دار کر نے کی نا کام کو شش ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی عوام اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف بہت سی قر با نیاں دی ہیں اور آئند بھی امن قائم کر نے کیلئے قر با نیاں دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ شہد اء کے لواحقین کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں انہوں نے دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔