|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2021

نوشکی: نوشکی کلی شریف خان میں ٹوڈی گاڑی میں سوار افراد کا کمسن بچے کو نشہ آور انجکشن لگانے کے بعد اغوا کرنے کی کوشش، موٹر سائیکل سواروں نے ناکام بنادی ،بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق علی الصبح نوشکی شہر سے مغرب کی جانب واقع کلی شریف خان میں ٹوڈی گاڑی میں سوار تین افراد جس میں ایک خاتون بھی سوار تھا کلی شریف خان میں صبح کے وقت کمسن بچہ سکول جانے کے لئے گاڑی کے انتظار میں تھا۔

اسی اثنا میں ٹوڈی گاڑی رک کر کمسن بچہ کو بے ہوشی کی انجکشن لگانے کی کوشش کی گئی بچے کے رونے کے بعد موٹر سائیکل سوار کے آنے کے باعث ٹوڈی گاڑی کمسن بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے،کمسن بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا، جن کی علاج معالجہ کیا گیا ،اس موقع پر کمسن بچہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں کھڑا تھا روڈ پر اسی اثنا میں ٹوڈی گاڑی میں تین افراد اور ایک خاتون تھا اور مجھے انجکشن لگایا۔

میرے شور شرابے پر وہ مجھ چھوڑ کر فرار ہوگئے، واضح رہے جب بچہ کو سول ہسپتال لایا گیا تو وہ انتہائی خوفزدہ تھا، نوشکی کے عوامی حلقوں نے پولیس سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہیکہ نوشکی کے شہری اپنے بچوں کی حفاظت خود کریں ، اس واقعہ سے والدین اپنے کمسن بچوں کی جانب توجہ دے دیں ، جب کہ دوسری جانب پولیس کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا گیا ہے کہ نوشکی پولیس کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نوشکی پولیس ایریا میں آج سے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریکڈاون کا آغاز کر دیا جاے گا شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑیوں کے غیر قانونی کالے شیشے فوری طور پر خود اتار دیں۔

دوران چیکنگ اگر کسی گاڑی پر کالے شیشے لگے ہوئے ملے تو پولیس نہ صرف کالے شیشے اتار دینگے بلکہ اگر گاڑی کابلی اور بغیر کاغذات والی تو گاڑی کو تحویل میں لیکر 550کیس کیا جائے گا۔