|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2021

لسبیلہ: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ سیاسی رہنماء رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اپنی اپنی انفرادی خیر مانگ رہے ہیں ۔

کسی کو بھی موقع مل جائے تو وہ بائی پاس کے راستے سے اسلام پہنچ جائے،موجودہ حکومت نے اپنی ڈھائی سالہ دور اقتدار میں سینٹ کے اوپن انتخابات کی تجویز دیکر پہلا اور اچھا اقدام اٹھا یا ہے،بلوچستان کے ہر محکمے میں کرپشن کی انتہا ہے دیانتدار فرض شناس افسران پوسٹنگ لینے کو تیار نہیں ہیں ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی رئوف خان ساسولی نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنی ڈھائی سالہ دور اقتدار میں سینٹ کے اوپن انتخابات کی تجویز دیکر پہلا اور اچھا اقدام اٹھا یا ہے۔

جو کہ مثبت تجویز ہے ملک کے تمام سیاسی وپالیمانی جماعتوں کے خدشات و تحفظات سینٹ کی انتخابات میں ضمیر فروشی تھا جبکہ حکومت ایک اچھے اقدام کی طرف جارہا ہے حزب اختلاف کے جماعتو ں کو سینٹ انتخابات اوپن کرانے کی اقدام کی حمایت کرنے چاہئے تنقید برائے اصلاح ہوتنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہئے انھوں نے کہاکہ چاروں صوبوں کے منتخب MPAحضرات اپنی پارٹی کے اصولوں سے روگردانی کرنے کے ساتھ ساتھ مال ترجیجی دیتے ہیں۔

جبکہ بلوچستان اس معاملے میں دیگر 3صوبوں سے آگے ہے وزیروں مشیروں ،سیکٹریوں کے فرمائش کی وجہ سے دیانتدا ر فرض شناس افسران کہیں بھی پوسٹنگ لینے کو تیارنہیں ہوتے وہ مشیروں ،وزیرو ں اور سیکٹریوں کے ناجائز فرمائش پورے نہیں کر سکتے اس لیئے وہ پوسٹنگ نہیں لتے کیونکہ بلوچستان کے ہرمحکمے میں کرپشن اپنی انتہا پر ہے جام صاحب ایک مہربانی کر کے بے سہارا بے کس غریب بغیر پیسے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے نوکریوں کے معاملے کو اپنی کوششوں سے یقینی و بہتر بنائے اور وقت یہی ہے۔

کہ ان غریب بے سہارا غریب لوگوں سے دعائیں لینے کا کیونکہ مال خور وزیر اور کرپٹ بیوروکریسی کی دعائوں میں برکت نہیں ہوتی جبکہ غریبوں کی دعائوں میں برکت ہوتی ہے انھوں ے کہاکہ کل تک سینٹ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں کرپشن کا واویلہ کر رہے تھے آج جب حکومت کی طرف سے ایک اچھا اقدام اٹھا جارہا ہے تو اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رئوف خان ساسولی نے کہاکہ PDMمیں شامل تمام جماعتیں اپنی اپنی انفرادی خیر مانگ رہے ہیں کسی کو بھی موقع مل جائے تو وہ بائی پاس کے راستے سے اسلام پہنچ جائے گا جبکہ دھند کی وجہ سے بائی پاس کاراستہ تھوڑا بند ہے جبکہ ملا ملا سے نہیں بن رہا ہے تو موالیوں اور ملائوں کے اتحاد کہا ں تک چلے گا ہر کوئی اپنی ذاتی مفاد کے لڑ رہا ہے۔