دکی: چمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جا نے کے بعد دھما کہ سے جھلس کر ایک کانکن جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس ایچ او چمالنگ افتخار احمد کے مطابق حادثہ بجار کوئلہ کان میں پیش آیا۔
جہاں زیریلی گیس بھر جا نے سے ایک کا نکن شیراز ولد صاحب خان وردگ جا ن کی با زی ہا ر گیا جبکہ کا نکن یایسین سمیت 2زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاںبحق کانکن کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔