|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2021

کوئٹہ: پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملاز مین حکومت کی ریڑھ کی ہڈی ہیںملاز مین کے جا ئز مطالبا ت کو تسلیم نہ کر کے حکومت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وہ ملک چلا نے میں سنجیدہ نہیں ہے اور اسے عوامی مسائل سے کوئی سر وکا رنہیں ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت کی جانب سے ملازمین کے مطا لبات کو تسلیم نہ کیئے جانا ۔

اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت کو عوام اور ملا زمین سے کوئی لینا دینا نہیں ہے سلیکٹڈ حکمران اپنے لئے تو مرا عت پر مراعت لئے جا رہے ہیں لیکن عوام کو سہو لت دینے کیلئے کسی بھی صورت رضا مند نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وفا قی حکو مت کا یہ کہنا کہ وہ صر ف اور صرف وفا قی ملاز مین کی تنخواہوں میں اضا فہ کر ے گی اور انکے مسائل سنے گی یہ معتصیبا نہ رویہ ہے وفا ق ملک کی ماں کی طر ح ہے۔

اور ملاز مین اس کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اگر حکومت وفا ق اور صوبے کے نام پر تقسیم کر نے کی پا لیسی پر عمل پیرا رہے گی تو اس طرح ملک نہیں چلا یا جا سکتا انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کا چہرا اب پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ملا زمین جوکہ تمام تر حکومتی امو ر چلا تے ہیں انکی تنخوا ہیں نہ بڑ ھانا اور مسائل حل نہ کر نا اس بات کا واضح ثبو ت ہے کہ حکومت یکسر طورپر ناکام ہو چکی ہے۔

اور اب اسے مزید نہیں چلنے دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی بات ہے اور انہیں مراعت دی ہے اور اب بھی ملاز مین کے سا تھ کھڑ ی ہے اور آئند ہ بھی شا نہ بشانہ کھڑی ہے وفا قی حکومت فور ی طورپر ملاز مین کے جائز مطالبات کو منظور کر ے ۔