کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سیاسی شعور فکر و نظریے سے آراستہ تنظیمیں ہی قومی بیداری کا راستہ متعین کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اور قومی فکر کے پروان چڑھنے سیہی قوموں کی تاریخ بنتی ہے۔گل خان نصیر اور ماما عبداللہ جمالدینی کی مٹی نے ہمیشہ قومی تحریک کی آبیاری کی ہے۔زرخیز سیاسی سرزمین سے نیشنل پارٹی کے کاروان میں شمولیت سیاسی آگہی کی نشاندھی اور نیشنل پارٹی کی شعوری فکر کو واضح کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ رخشان ریجن کی ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ ضلعی نائب صدر بیبرگ بلوچ، میر وارث زیب بلوچ،بی ایس او پجار کے سابق وائس چیئرمین آغا داؤد شاہ، یوتھ سیکرٹری خان جان بلوچ فیض امیر بادینی سمیت دیگر نوشکی کلی قبول ڈاک سے مینگل برادری و دیگر قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے میر وارث زیب کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شمولیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شمولیت کرنے والوں میں نور بخش ،عطاء اللہ،قادر بخش فقیر محمد،رحمدل خان،ظہور احمد،عبدالمالک ،گل زمان ،دولت خان،عبدالراحمان ،محمد رمضان بلوچ،کفایت اللہ شاہ،غلام سمیع ،معصوم بلوچ،عبدالباسط،جمعہ خان،شریف بلوچ،نور خان،علی دوست،سلیم بلوچ ،حاجی سعداللہ،محمد بخش ،خیراللہ،لول بخش،ثناء اللہ،نعیم محمد ایوب،صالح محمد،عصمت اللہ،حکمت اللہ،عبدالروف ،گل حسن مینگل۔
ہدایت اللہ،محمد حسین بابو بابو فیض اللہْ،سردار پسند خان،محمد رمضان ملک پنڈوخ خان نے اپنے عزیز واقارب کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کیا۔نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ و دیگر نے کہا کہ مینگل برادری و دیگر کی شمولیت سے نیشنل پارٹی نوشکی میں مذید مضبوط و متحرک ہوگی۔انہوں نے کہا نیشنل پارٹی قول و فکر پر کاربند رہنے کو ہی سیاسی عمل کا بنیادی جز قرار دیتی ہے۔قول و فکر میں تضاد رکھنے والے ہمیشہ سیاست میں بھڑک بازی اور جذباتی نعروں سے عوام کو بہلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سیاسی اصولوں و قول و فکر کو مقدم رکھا ہے۔اس لیے نیشنل پارٹی آج ملک سیاسی جمہوری اقدار کی پاسدار جماعت بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی غیر جمہوری عناصر پر واضح کرتی ہے کہ اب بلوچستان میں مذید مفاداتی ٹولوں اور کھٹ پتلیوں کا کھیل نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا ہر دور میں بلوچستان کے وسائل لوٹنے اور بلوچستان کے عوام کو پسماندہ رکھنے کیلئے غیر جمہوری عناصر نے تخریبی و سازشی گیم کھیلا جس کو اب نیشنل پارٹی عوام کی طاقت سے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔