|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2021

دالبندین: چاغی کے عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پر دھوکہ کیا گیا ٹھیکوں کی بندر بانٹ سرکاری آفیسران پر من مانی اعلانات صرف سوشل میڈیا تک محدود۔ ساسولی قبائل کے ساتھ ہمارا خون کا رشتہ ہے اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن چاغی کے 42 قبائل کے ساتھ ہر فورم پر کھڑے ہیں بلوچستان کے ممتاز قبائل رہنما سابق صوبائی وزیر بابائے چاغی پینل کے سربراہ سخی امان اللہ خان نوتیزئی کا تحصیل چاغی ساسولی ہاوس میں قبائل عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ساسولی قبائل سمیت تمام قبائل کے ساتھ ہمارا خون کا رشتہ ہے اقتدار آنی جانی چیز ہے چاغی امن کا گلدستہ ہے۔

اس کے امن کیلیے تمام قبائل نے بیشمار قربانیاں دی ہے چاغی ہم سب کا گھر ہے انہوں نے کہا کہ چاغی کے باشعور عوام کو تبدیلی کے نام پر بہت بڑا دھوکہ دیا کیا گیا ٹھیکوں کی بندر بانٹ جاری ہے آج ٹھیکیدار بردار خوش ہے عام عوام سخت پریشان ہے سرکاری آفیسران پر من مانی ہورئی ہے برسر اقتدار پارٹی اور پینل کے لیے دفاتر کے دروازے کھلے رہتے ہیں باقی دیگر قبائل یا پارٹیوں اور پینلوں کیلیے سرکاری دفاتر میں جانا اور ان کے کام کرنے پر پابندی لگادی گئی۔

تحصیل چاغی سمیت پورے ڈسٹرکٹ میں چوری اور ڈکتی کی وارداتیں کنٹرول ہونے کا نام تک نہیں لیتے بدامنی اپنی عروج پر پہنچ چکی ہے اس موقع پر تحصیل چاغی کے قبائل رہنما بابائے چاغی پینل کے سینئر رہنما حاجی شیرخان ساسولی نے بلوچستان کے ممتاز قبائل رہنما سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی اور سابق یوسی چیرمین و بڑیچ پینل کے بانی حاجی میرعرض محمدبڑیچ کی اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا اس موقع پر سابق کونسلر حاجی میروزیر جان نوتیزئی۔

میرناظم علی زیرکاڑی حاجی ابراہیم بڑیچ حاجی آزاد خان سمالانی حاجی حنیف مینگل سردار خدا بخش شاہوزئی میرخدائے نظر ساسولی منیر احمد زیرکاڑی حاجی صاحب خان ساسولی حاجی نور آحمد درانی زبیر آحمد ساسولی شعیب ساسولی عابد ساسولی نسیم ساسولی و دیگر قبائلی معتبرین موجود تھے۔