پشین: ضمنی انتخابات کیلئے حلقہ پی بی 20پشین تھری سے دو آزاد امیدوار وں ڈاکٹر سید محمدرمضان آغا اور سید نصیر آغا نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار سید عزیزاللہ آغا کی حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبردار ہوگئے، جمہوریت کی بالادستی اورعلاقے کے عوام کی رائے کی پاسداری کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عزیزاللہ حنفی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا، حلقہ پی بی 20پشین سے جمعیت علماء اسلام اور اتحادی پارٹیوں کے مشترکہ امیداوار سیدعزیزاللہ آغا، سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نشست قبل ازیں بھی جمعیت علماء اسلام کے حصے میں آئی تھی، ہم جمہوری لوگ ہیں، یہاں کے عوام کی سیاسی وابستگی اور موجودہ حالات کے پیش نظر علاقے کی تمام سیاسی اور جمہوری قوتیں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کررہی ہیں، جس پر انہوں نے بھی بطور جمہوری ورکرز رواں حالات کے مطابق علاقے کی سماجی اور سیاسی اقدار کی پیروی کرتے ہوئے۔
پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیداور اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سید عزیزاللہ آغا کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم کے امیدوار کی کامیابی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے 16فروری کو بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب بنانے کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔حلقے کے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے حمایت یافتہ جمیعت علماء اسلام کے امیدوار کے حق میں استعمال کرکے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع جمعیت علماء اسلام کے ضلعی آمیر مولانا عزیزاللہ نے کہا کہ ملک کی تمام جمہوری اور سیاسی جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سائے تلے ملک میں حقیقی جمہوری نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہیں، اسی تسلسل کی بنیاد پر ضلع پشین میں بھی پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ سیاسی جماعتیں اور یہاں کے عوام ضمنی انتخابات نے جمہوری قوتوں کا ساتھ دیتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوری نظام کے قیام کیلئے پی ڈی ایم کا ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور نمائندہ سیاسی جماعتوں ہم نے ماضی میں بھی اپنے عوام کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے فلور پر جدوجہد کے دوران ہرقسم کی قربانیاں دیتے ہوئے اپنے علاقے اور عوام کیلئے آواز بلند کی ہے، اور اپنے جمہوری کردار کی بنیاد پر سیاست میں مثبت طرز عمل کو فروغ دیتے ہوئے اپنے عوام کی حقیقی نمائند گی کا حق آدا کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ اقتدار میں رہتے ہوئے۔
بھی ہم پر ایک پائی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں یہاں کی نمائندہ سیاسی جما عتیں ہیں۔بطور اتحادی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے حمایت یافتہ امیدوار سید عزیزاللہ آغا کی کامیابی کیلئے ہرسطح پر کوشش کرہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں جمہوری قوتوں کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے عوام کی درست سمت رہنمائی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 20پشین تھری کے عوام پی ڈی ایم کے امیدوار کو16 فروری کو کامیاب کرنے کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے موسمی پرندوں کی مانند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں گے۔