|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2021

کوئٹہ: نیو سریاب پولیس نے کلی گوہر آباد سے لاپتہ ہونے والی دو لڑکیوں کو مستونگ سے برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کلی گوہر آباد کے رہائشی عبدالنبی نے نیوسریاب تھانے میں منگل کی شب رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسکی دو بیٹیاں18سالہ(ر) اور 14سالہ (س) گھر سے بازار کیلئے نکلی تھیں۔

جو لاپتہ ہوگئیں شبہ ہے کہ میری بیٹوں کو مستونگ کانک کے رہائشی مقبول احمد نے اغوا کیا ہے پولیس نے رپورٹ درج کر کے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کانک میں چھاپہ مار کر لڑکیوں کو بازیاب کراکر ملزم کو گرفتار کر لیا۔