|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2021

گوادر: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پسنی گوادر کے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ الہی بلوچ کی ملاقات،ملاقات کے وقت سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی آرگنائزربھی موجود تھے۔

ملاقات اسلام آباد میں کی گئی جس میں ضلع گوادر کے حوالے سے گفتگو کی گئی تفصیلات کے مطابق سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی سے پسنی سے تعلق رکھنے والے معروف کاروبای شخصیت سیٹھ الہی بلوچ نے ملاقات کی،ملاقات اسلام آباد میں کی گئی ملاقات کے دوران سابق وزیراعلی بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی آرگنائزر میر جان محمدجمالی بھی موجود تھے،ملاقات میں ضلع گوادر کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ سیٹھ الہی بلوچ ضلع گوادر کی ترقی کے لیئے ہمیشہ سے پیش پیش رہے ہیں،سابق صدرجنرل پرویز مشرف نے جب اقتدارسنبھالا تو سیٹھ الہی بلوچ نے انہیں ملکی خزانے کے لیئے خطیر رقوم پرویز مشرف کے حوالے کی دوسری جانب زرائع نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی سے سیٹھ الہی بلوچ کی موجودہ ملاقات کو۔

سینیٹ میں ضلع گوادر کونمائندگی دینے سے مشروط کیا ہے زرائع کے مطابق سیٹھ الہی بلوچ سینیٹ میں ضلع گوادر کو نمائندگی ملنے کے خواہاں ہیں تاہم انکی جانب سے ابھی کسی بھی امیدوار کے حق میں ہونے کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔