|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2021

کوئٹہ: آل یونینز گر ینڈ الائینس کیسکو بلو چستان کے کنو نیئر علی احمد کاسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آل گور نمنٹ ایمپلا ئز گر ینڈ الائنس کے قائد ین کی پر امن تحریک پر مر کزی حکومت میں شامل آئی ایم ایف کے گما شتوں کی جانب سے لا ٹھی چارچ اور گر فتار یوں نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ مو جودہ حکمران اپنے بیرونی آقا ئوں کی خوشنودی کیلئے ملک برائے سیل کی پا لیسی پر عمل پیراہے۔

اور غریب ملازمین کو 3سالوں سے مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے ، جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اور وفا قی حکومت کو خبر دار کر تے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں ملاز مین کے جائز مطالبا ت فور ی طورپر تسلیم کر نے ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے حا فظ عصمت اللہ ، غلام حسین شاہوانی ،سخی سلطان ، عبد الحکیم کرد، سمیت دیگر کے ہمرہ بدھ کو کوئٹہ پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ اب مزید یو ٹرن نا قا بل بر داشت ہو گا گز شتہ ایک سال سے ملازمین کو لو لی پاپ کے ذریعے بہلایا جا رہا تھا لیکن اب جب تک مطالبات کے حل کا تحریری نو ٹیفکیشن جا ری نہیں ہوتا یہ تحریک ختم نہیں ہو گی بلکہ اسلام آباد کے سا تھ صوبوں تک بڑھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت یہ نا سو چھے کہ قیا دت کی گر فتاریوں سے اس تحریک کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

ہم اپنی مر کزی قیا دت کے مزید احکامات کے منتظر ہیں اور جیسے ہی انکی کال ہو گی ہم تا زم دم ہو کر دستوں کے طورپر مار چ کریں گے اور آج 11فروری کو قائدین سے یکجہتی کیلئے کوئٹہ پر یس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا ، انہوںنے کہاکہ ہم وفا قی حکومت کو خبر دار کر تے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں ملاز مین کے جائز مطالبا ت فور ی طورپر تسلیم کر نے ہوں گے ۔