|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2021

کوئٹہ: ایک ارب پتی شخص کو تیس سال بعد بلوچستان بالخصوص کوئٹہ سے تعلق کی یاد ستانے لگی بلوچستان سے سینیٹ تک رسائی کیلئے ارب پتی تاجر کچھ سینیٹرز اور کچھ اراکین اسمبلی پر مہربان ہوگیا پر تعیش تحائف دینے کا سلسلہ جاری بدلے میں حکمران جماعت تحریک انصاف سے سینیٹ ٹکٹ حاصل کرنے کا خواہشمند ہے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایک موجودہ سینیٹر کے کاروباری شراکت دار نے سینیٹ تک رسائی کا فیصلہ کیا ہے۔

جسکے بعد چند ماہ سے اس ارب پتی کاروباری شخص نے کوئٹہ کے چکر لگانے شروع کردیئے ہیں تیس سال قبل کوئٹہ چھوڑ کر جانے والے اس شخص نے ایوان بالا تک رسائی کیلئے اسلام آباد میں موجود کچھ سینیٹرز کو اراکین قومی اسمبلی پر چند ماہ سے انویسٹمنٹ شروع کردی تھی جسکے لئے اس ارب پتی کاروباری شخص نے کئی قیمتی تحفے تحائف پہنچا کر تحریک انصاف میں جگہ بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف میں موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ سینیٹ کے پارلیمانی بورڈ میں تحریک انصاف نے بلوچستان سے کسی شخص کو شامل نہیں کیا ہے ایک طرف تو پاکستان تحریک انصاف سینیٹ کے انتخاب کو شفاف بنانے کی خواہشمند ہے۔

دوسری جانب ایک سرمایہ دار کو سینیٹر بنانے کیلئے لابنگ کرنے والوں سے ملاقاتیں کررہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس نہ لیا تو سینیٹ کی ایک یقینی نشست بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔