کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئر مین محراب بلوچ نے جاری بیان میں اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج پر سلیکٹڈڈ سرکار کی جانب بے رحمانہ تشدد لاٹھی چارج آنسو گیس کی شیلنگ اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈڈ سرکار نے تو انتخابات سے قبل بلند وبانگ دعوے کیے تھے۔
عوام کو کروڑوں نوکریوں کے خوشنما نعرے لگانے والوں نے ملازمین کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی کا حکم صادر کرکے قانونی و اخلاقی اقدار کی دھجیاں بکھیر دی۔سرکاری ملازمین کی جائز مطالبات کو تسلیم اور گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ سرکار نے تو وزراء ومشیران کی فوج وظفر موج لگا رکھی ہے۔
جن کے پروٹوکول وغیرہ پر کروڑوں روپے اخرجات آتے ہیں۔لیکن سلیکٹڈڈ سرکار کو مشیران کے اخراجات نظر نہیں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئے روز پیڑول گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔جس خوردنی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو پہنچ چکی ہے۔عوام اور سرکاری ملازمین دونوں معاشی مشکلات کا شکار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ سرکار گھنٹوں کی حساب سے مہنگائی میں اضافہ کرتا ہے۔
لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کرنے سے قاصر ہے۔نیشنل پارٹی ملازمین کو یقین دلاتی ہے کہ ملازمین کے ساتھ ہے۔اور ان کو نااہل سلیکٹڈڈ سرکار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی۔