|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2021

کوئٹہ: بلوچستا ن عوامی پارٹی کے سینیٹ کے حوالے سے متوقع امیدواروں کے نام آج مرتب کئے جائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان جمعرات کی رات گئے کوئٹہ پہنچیں گے۔

بی اے پی ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کے امیدواروں کے ابتدائی نام آج مرتب کئے جائیں گے آج جنرل ، ٹیکنو کریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں پر پارٹی کے امیدواروں کے نام مرتب کرنے کے بعد پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی امیدواروں کی تجویز و تائید کریں گے جس کے بعد ہفتہ کو امیدوار کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ہر نشست پر متعدد امیدواروں کی منظوری دی جائیگی جس کے بعد حتمی امیدواروں کا فیصلہ 2مارچ کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخر ی دن کیا جائیگا ،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سینیٹ انتخابات کا شیڈول آنے کے بعد وزیراعلیٰ جام کمال خان اپنا دورہ مختصر کرکے جمعرات کو شب کوئٹہ پہنچ جائیں گے ۔