کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ تخت جھالاوان انجیرہ کے اقوام کا گھر ہے۔ چند نام نہاد آفیسران کی پولیس کی آڑ میں چھاپہ کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ جھالاوان کے تخت انجیرہ پر گنے چنے آفیسرز کے ساتھ پولیس کی لباس میں چھاپہ لگانا ناقابل معافی ھے۔
قبائلی مسائل بلوچی رسم رواج کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ھے نہ کہ پولیس کی آڑ میں جھالاوان کے گھر پر ریڈ کرکے چادر وچاردیواری کی تقدس کی پرواہ کئے بے لگام گھوڑوں کی طرح گھس کر کسی کو گرفتار کیا جائے اور ایسا کرنا قابل مذمت ہے۔ بلکہ ناقابل معافی ہے انھوں نے کہا کہ چند آفیسرز کچھ زیادہ efficiencyدکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
جو شاہ سے ذیادہ شاہ کے وفادار بنے ہیں۔ حکومتیں و نوکریاں آنی جانی چیزیں پیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ان آفیسرز کو اچھی طرح جانتا ھوں جو اپنے آقاں کی خوشنودی کیلیے ایسے حرکات کرنے ہیں۔ ایسا نہ ہو جن کو بعد میں پچھتاوا ہو۔ انھوں نے کہا کہ جھلاوان کی غیور عوام زندہ ھے وہ اپنے گھروں کی اچھی طرح حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ اور تاریخ گواہ ہیکہ ہم اور ھمارے آبا اجداد نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حفاظت کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقتدر قوتوں کو ھمارے قربانیاں نہیں بھولنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ قبائلی مسائلِ بلوچستان کے ہر جگہ ہوتے رہتے ہیں ان مسائل کا حل بات چیت و مذاکرات میں ہے نہ کہ طاقت کا استعمال کرکے جھالاوان کے پایہ تخت اور جھالاوان کے گھر پر چھاپہ مار کر سارے جھالاوان کو اشتعال دلانا کہاں کی عقلمندی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آفیسرز ہوش کے ناخن لے ورنہ جھالاوان کے عوام اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ میرا ان آفیسرز کیلے پیغام ھے کہ وہ شاہ سے سے زیاہ شاہ کی وفادار نہ بنے۔ جو بعد میں ان کے لیے تکلیف باعث بنے۔