سبی: کمشنر سبی ڈویژن سید آغا فیصل شاہ اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر خان بازئی نے کہا ہے کہ سرسبز ماحول ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے سبی ڈویژن کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے سبی ڈویژن میں شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت کے لئے آفیسران وسول سوسائٹی سمیت شہری اپنے ذمے داریوں کا احساس کریں درختوں کو کاٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
سبی میں ہر گھر دودرخت مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیں شجر کاری مہم اور پودوں کی حفاظت کیلئے عوام میں شعور وآگہی میڈیا کے نمائندے بہتر انداز سے کرسکتے ہے گرین سبی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے شہریوں سمیت میڈیا اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر ایک گھر دودرخت مہم کا باقاعدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سبی میر محمد اسماعیل مینگل،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سبی میر جعفر خان بلوچ و ڈویژن فارسٹ آفیسر سبی میر محمدزاہدرند، رجسٹرار یونیورسٹی اقبال احمد بنگلزئی ، ایکسین ایری گیشن سبی میر عبدالظاہر مینگل ، ایکسین بی اینڈ آر عتیق الرحمن بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر فضل قریشی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی محمد فاروق لونی ، ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ، تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو، میر علی دادگشکوری کے علاوہ مختلف محکموں کے آفیسران محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی بڑی تعد موجود تھی کمشنر سبی ڈویژن سید آغا فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی ،رجسٹرار یونیورسٹی محمد اقبال بنگلزئی ، ودیگر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جب تک درخت لگارہے گا آپ کو سایہ بھی دیتا رہے گا ساتھ ہی آپ کو ثواب بھی ملتا رہے گا ماحول سے آلودگی کا خاتمہ بھی ہوگا۔
جب ماحول صاف ہوگا تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا انہوں نے کہا کہ شہر کی خوب صورتی کا بحال رکھنے کیلئے درختوں کا تحفظ اور دیکھ بھال بھی ضروری اقدام ہے محکمہ جنگلات شجر کاری مہم میں لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی اقدامات کررہے ہے ۔
عوام اور میڈیا کے نمائندے شجر کاری مہم کا کامیاب بنانے کیلئے شعور وآگہی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگانے کے ساتھ ساتھ درختوں کے فائدوں کے حوالے سے بھی بتائیں درختوں کی افادیت اہمیت کا اجاگر کیا جاسکے۔