|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ریاست کے دارالحکومت اسلام آباد میں کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔

اور اقتدار پر براجمان حکمرانوں سے لواحقین اپنے لاپتہ بھائیوں بیٹوں اور خاوندوں کی بازیابی التجاء کررہے ہیں۔نیشنل پارٹی بلوچ مسنگ پرسنز کی اسلام آباد احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور 14 فروری کو کوئٹہ میں ہونے والے مظاہرے کی حمایت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سیاسی و سماجی کارکنوں کو ماورائے آئین گرفتاریوں کا آغاز بلوچ قوم سے ہوا۔جن کو سالوں لاپتہ کیا جاتا گیا۔

تو کبھی ان لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملتی گء ہے اور کچھ کو خوش قسمتی سے بازیابی میسر ہوتی ہے اب یہ سلسلہ ملک کے طول و عرض میں پھیل گیا ہے جو ماورائے قانون اقدام ہے بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی واضح موقف رکھتی ہے کہ آئین و قانون ہی بے گناہ و گنا گار کا تعین کرتا ہے اس لیے ہر ایک جو قانوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس کو آئین کے رو برو پیش کیا جائے اور اس کے مطابق سزا و جزا دی جائے۔