|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2021

لورالائی: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے سائوتھ وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردی کے واقعہ میں پاک فوج کے چار اہلکاران کی شہادت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد وں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے پر وہ اس طرع کے بذدلانہ کاراوئی کررہے ہیں۔

انھیں ہمسائیہ ممالک کی مدد اور مالی سپورٹ حاصل ہے پاکستان کو کمزور کرنے والوں کے ناپاک عزائم کھبی بھی پورے نہیں ہونگے پاکستان کے عوام اور پاک فوج متحد اور ایک پیج پر ہیں ہم ملکر ہر طرع کے دہشتگردوں کی کمر توڑنے کی طاقت رکھتے ہیں اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائیش نہیں ہے بھٹکے ہوئے مٹھی بھر دہشت گرد اس طرع کی کاروائیوں کے زریعے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ انسانیت کے قاتلوں کو عبر ت کا نشان بنا دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مظبوط مستحکم اور ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے ہماری قوت کا اندازہ ہمارے دشمن ممالک کو بھی ہے وہ سامنے آکر ہمارا مقابلہ کرنے کے بجائے چھپ کر پیچھے سے وار کر رہے ہیں جسکا بھی ہمارے مسلح افواج ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

ہماری ترقی بھی امن سے جڑی ہوئی ہے جہاں پر امن ہوگا وہاں پر ترقی ہوتی ہے ہمارے امن کے دشمنوں کو ہماری ترقی راس نہیں آرہی ہے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور ایٹمی قوت کے تمام دشمنوں کوواضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی صورت غیر مستحکم نہیں کیا جاسکتا ہم متحد ہیں اور آئندہ بھی رہیںگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تمام شہداء کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔