|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ کے امیدواروں کو حتمی شکل دیتے ہوئے ٹکٹ جاری کردئیے 12نشستوں پر 15امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ جام کمال خان نے 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میںامیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیتے ہوئے انکا اعلان کردیا ۔

جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں7 جنرل نشستوں پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ، سینیٹر سرفراز بگٹی ، سینیٹر ستارہ ایاز، اورنگزیب جمالدینی، کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی، پر نس آغا عمر احمد زئی، ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی۔

جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ، ڈاکٹر نواز ناصر، میر نوید کلمتی، اقلیتی نشست پر دو امیدواروں رکن صوبائی اسمبلی دنیش کمار سابق رکن قومی اسمبلی خلیل جارج جبکہ خواتین کی نشستوں پر ثمینہ ممتاز زہری، شانیہ خان، کاشفہ گچکی کو ٹکٹ جاری کردئیے گئے ہیں ۔