کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او ) کے چیئرمین نذیر بلوچ و دیگر نے بی ایس او کے مرکزی کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں بی ایس او کے کونسل سیشن میں نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی ۔
مرکزی کونسل کے لئے جہانگیر بلوچ و دیگر کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی بنادی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو بی ایس او کے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ سابق چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا کہ 9فروری کو ہونے والے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں 19,20اور 21مارچ کوشہید چیئرمین منظور بلوچ، شہیدحیات بلوچ اوربیادعطا شادبلوچ کوئٹہ شال میں کونسل سیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم کے مرکزی کابینہ کو تحلیل کرکے جہانگیرمنظور بلوچ کو آرگنائزر ، خالد بلوچ کو ڈپٹی آرگنائزر ، حفیظ بلوچ کو انفارمیشن سیکرٹری مقررکیاگیا ہے جبکہ دس رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں اشرف بلوچ،سلیم بلوچ، غلام دستگیر بلوچ، محمداقبال بلوچ، امیرساقی بلوچ، کریم شبنے بلوچ، عظیم بلوچ، ریاض بلوچ، سمندبلوچ اورزرک بلوچ شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہونے والے کونسل سیشن کوکورنا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث تاخیر کاشکارہوئی ، بی ایس اونے بلوچ قومی حقوق کی جدوجہ داورتحریک میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور بی ایس او آئندہ بھی بلوچ قوم کے حقوق اور بلوچ طلباء کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور انداز میں جدوجہد کرتی رہے گی ۔