کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے وفد کی بلوچستا ن نیشنل پارٹی (عوامی ) کے سربراہ سابق سینیٹر میر اسرار اللہ زہری سے ملاقات سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفتگو اور سردار اختر مینگل کا پیغام پہنچایا ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو ، رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی سمیت تین رکنی وفد نے بی این پی (عوامی ) کے سربراہ سابق سینیٹر میر اسرار اللہ زہری کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی ملاقات میں بی این پی (مینگل ) کے وفد نے سردار اختر جان مینگل کا پیغام میر اسرار اللہ زہری تک پہنچایا۔
اور ان سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا دونوں جماعتوں کے درمیان طے پایا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفت وشنید اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
اور آنے والے دنوں میں مذاکرات کے مزید دور ہونگے جن میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا ملاقات میں دونوں جماعتوں کی جانب سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔