|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے بی این پی (مینگل) کے وفد کی ملاقات سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اتوار کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں ارکان صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل۔

احمد نواز بلوچ،بابو رحیم مینگل،ٹائٹس جانسن او رسینیٹ کے امیدوار ساجد ترین ایڈوکیٹ پر مشتمل وفد نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے کوئٹہ میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ملاقات میں بی این پی کے وفد نے سردار یار محمد رند سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر رابطوں کا سلسلہ جار ی رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہر ی سے پی ٹی آئی کے پار لیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رند کی ملا قات مو جود سیا سی صو رتحال اور سینٹ انتخابات کے حوالے سے تباد لہ خیال کیا گیا۔

اتوار کو پی ٹی آئی کے پار لیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رند بی این پی (عوامی) کے سر براہ میر اسرار اللہ زہری کی رہا ئشگاہ پر گئے جہاں پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سینٹ انتخابات اور مو جود ہ سیا سی صورتحال پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا گیا اس مو قع پر دونوں رہنماؤں نے رابطے جا ری رکھنے پر اتفاق کیا۔