|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا ہے کہ پی بی 20 پشین پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عصمت ترین کی جیت پی ٹی آئی جیت ہے پی ٹی آئی کے کارکن پی بی 20 کے الیکشن عصمت ترین کے لئے اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کرے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پشین کے صدر سردار دادو خان ترین سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ کہ ڈسٹرکٹ پشین کے صدر سردار دادو خان ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ممبران، عہداداران اور پشین میں حمایتی امیدوار کے لئے بھرپور انداز میں کارنر میٹنگ، جلسے جلوس اور کمپین کر رہے ہیں۔

جو قابل تحسین اور مثالی ہے 16 فروری کو پشین میں تبدیلی باپ کے امیدوار عصمت ترین کی شکل میں نمودار ہوگی اور برسر اقتدار آکر پشین کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمات جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی ٹائیگرز نے اپنے قیمتی ووٹ سے باپ پارٹی کے امیدوار کو جتوانا اور مفاد پرست ٹولے پی ڈی ایم کے نمائندے کو شکست دینی ہے۔