|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او نہ دینے والے نیازی فارن فنڈنگ کیس میں خود این آر او مانگ رہا ہے اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے والے کرپٹ ٹولے نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا سینیٹ انتخابات میں سلیکٹڈ حکومت ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال قائم کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں ضمنی و سینیٹ انتخابات میں سلیکٹڈ حکمرانوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے پشین کے عوام آج سیاسی و جمہوری قوتوں کا ساتھ دیکر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار عزیز اللہ آغا کو کامیاب بنائے کیونکہ صوبائی حکومت دھاندلی کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

مگر ہم کسی بھی صورت اس کی اجازت نہیں دیں گے اگر صوبائی حکومت نے ضمنی انتخابات اور سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔ بلوچستان کی عوام سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کے لئے 26مارچ کو لانگ مارچ کی تیاری کریں اور سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ اپریل تک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو این آر او نہ دینے والے نیازی اب خود این آر او مانگنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پارٹی کے بانی اراکین تحریک انصاف کے خلاف میدان میں جب سرمایہ داروں کو بھاری سرمایہ کے عوض سینیٹ ٹکٹ دئیے جارہے ہیں بلوچستان میں پیراشوٹر کو کسی اور طریقے سے یہاں سے منتخب کرنے کے لئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں ان کی تمام عزائم کو ناکام بنائیں گے بلوچستان کے عوام جمہوری سو چ رکھتے ہیں اور کسی کو بھی باہر سے صوبے کے عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔