کوئٹہ:جامعہ بلوچستان اور رشیخ خلیفہ بن زائدالنیان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ باہمی سمجھوتے کے یادداشت پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمان اور شیخ خلیفہ بن زائد ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شبیراحمد لہڑی نے دستخط کئے۔باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔
جس کے تحت ماہرین اور طلباء و طالبات کے تبادلوں، مشترکہ طور پر تربیتی سرگرمیوں، سیمینار و ورکشاپ اور انٹرنشپ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ جامعہ کے فیکلٹی آف فارمیسی کے شعبہ ڈاکٹر آف فزیوتھراپی میں مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی مواقع اور سہولتوں سے مشترکہ طور پر استفادہ کیا جائے گا۔ اور جامعہ کے طلبہ شیخ خلیفہ بن زائد ہسپتال کے تمام شعبہ جات بالخصوص فزیوتھراپی کے شعبہ سے منسلک رہیں گے۔
اور جدید لیب و لیبارٹریز میں تحقیق اور تجربات کے مواقع طلباء و طالبات کو مہیا کرنے سمیت مشترکہ طور پرمستقبل میں طب کے شعبہ میں منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ کو درس و تدریس کے ساتھ سیکھنے سکھانے اور تجربات کے مواقع مہیا کرنا ضروری امر ہے۔تاکہ وہ عملی زندگی اور معاشرے میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکیں۔
جامعہ بلوچستان اس حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو بروء کار لاتے ہوئے اقدامات کررہی ہے۔اور گزشتہ برس سے تعلیمی زرائع بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ کہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے زرائع کو بروء کار لاتے ہوئے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور یکساں طور پر طلبہ کو ان سہولتوں کے مواقع مہیا کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔
اور یہ خوش آئند اقدام ہے کہ جامعہ بلوچستان اور شیخ خلیفہ بن زائد ہسپتال تعلیمی، تحقیقی اور طب کے شعبہ میں مشترکہ طور پر اپنے خدمات بروء کار لائیں گے۔جس کے ثمرات مستقبل میں دور رس نتائج کے حامل ہوں گے۔اس موقع پر ر شیخ خلیفہ بن زائد ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے باہمی سمجھوتے کو صوبے اور دونوں اداروں کے لئے اہم کرار دیتے ہوئے اسے طب کے شعبہ کی ترقی کے لئے اہم کرار دیا۔
اور وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں الائیڈ بینک کے نمائدہ وفد نے شاکرالدین آغا کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جامعہ کے تعلیمی سرگرمیوں، طلباء وطالبات کے انٹرشپ پروگرامز، تربیت کے مواقع، ایک دوسرے کے تعاون اور مستقبل کے تعلیمی تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف معاملات زیر غور لائے گئے۔ آخر میں دونوں جانب سے یادگاری ڈائریز پیش کئے گئے۔