لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیے اسلام آباد کے ڈی چوک پر متاثرہ خاندانوں کا دھرنا جاری ہے۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال، جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری اور دیگر پی ڈی ایم رہنماؤں نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ملک کو بچانا ہے تو ظلم وجبر کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق بولے کہ وزیراعظم اور صدریہاں سے چند قدم پر موجود ہیں پر دکھی شہریوں کا سہارا نہیں بن پاتے،معصوم شہری اپنے والدین اور بچوں کی سلامتی سے متعلق دریافت کررہے ہیں۔