|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2021

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچ پروفیسر‘ دانشور سابق وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی میر محمد خان رئیسانی (مرحوم ) کی پانچویں برسی پر انہیں سیاسی و تعلیمی خدمات پر پارٹی کی جانب سے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے علم و آگاہی کے فروغ کیلئے جو خدمات سر انجام دیں۔

وہ ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے بلوچستان میں تعلیم کے زیور سے طلباء کو آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان یونیورسٹی ‘ لاء کالج سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں خدمات سر انجام دیںتعلیمی اداروں کے بہتری کیلئے بھی مثبت اقدامات کئے انہیں قیامت تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ایسے لوگ بلوچستان کے پسماندہ سماج میں بہت کم ملے ہیں۔

جنہوں نے اپنی پوری زندگی تعلیم کیلئے وقف کر تے ہوئے بلا رنگ و نسل نوجوانوں کی خدمت کی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی تعلیم کے حوالے سے جہد مسلسل تھی وہ یاد رکھی جائے گی پارٹی کی جانب سے آج ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے مرحوم کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔