کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ملک گیر ضمنی انتخابات میں ہونے والی بدترین شکست عوام کا حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔
جب تک عدلیہ میں مداخلت کرنے والوں کو سزا نہیں ہوتی اس وقت تک آزاد عدلیہ دیوانے کے خواب کے علاوہ کچھ نہیں یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ملک بلخصوص اپنے گھر نوشہرہ میں ضمنی انتخابات میں بدترین شکست ہوئی ہے یہ نتائج عوام کا حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ۔
عوام عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ?جب تک عدلیہ کے اندر مداخلت کے شکار سید صفدر حسین شاہ،سید سجاد علی شاہ،چوہدری محمد افتخار،شوکت صدیقی،قاضی فائز عیسی کے خلاف اقدامات کے محرکات کی تفتیش ،تحقیق،ملوث افراد کے خلاف کاروائی و سزاتجویز نہ ھوعدلیہ کی آزادی کاخیال محال اور دیوانے کا خواب اور خود فریبی کے سوا کْچھ نہیں۔