|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2021

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کراچی زون کے صدر مرحوم الیاس بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیاس بلوچ ایک مخلص اور سنجیدہ سیاسی کارکن تھے اور اْن کی لازوال جدوجہد کو تنظیمی سطح پر کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔ تنظیم کی جانب سے الیاس بلوچ کی یاد میں اگلے ہفتے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کی جائے گی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ الیاس بلوچ نے اپنے مختصر سیاسی دورانیے میں تنظیم کو کراچی اور گردونواح میں فعال بنانے اور بلوچ میں کتب بینی کے فروغ کے لیے عظیم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے بطور زونل عہدیدار طلباء کے انتظامی مسائل کو حل کرنے اور کراچی کے جامعات میں زیر تعلیم بلوچ طالبعلموں کو یکجا کرنے کے لیے بھرپور توانائیوں کے سات جدوجہد کی ہے۔

انھوں نے تنظیمی مسائل کو حل کرنے اور تنظیمی ساخت کو مضبوط بنانے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان کے آخر میں کہا کہ تنظیم الیاس بلوچ کو اْن کی لازوال سیاسی جدوجہد پر اعزاز پیش کرنے کے لیے مرکزی کونسل سیشن کو اْن کے یاد میں منعقد کرے گی۔

تنظیمی کونسل سیشن مارچ کے مہینے میں بیاد شہید پروفیسر رزاق بلوچ، سنگت الیاس بلوچ اور بنام سابق مرکزی وائس چیئرمین فیروز بلوچ کراچی میں منعقد کی جائے گی۔ سنگت الیاس بلوچ کی یاد میں تنظیم کی جانب سے اگلے ہفتے ایک تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔