|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کو سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اللہ ولد مومن نورزئی ساکن کلی خلی جاں بحق ہوگیا ۔

جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔ دریں اثناء کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی خالق ہاشم روڈ پر ہاشم اسکیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ دونوں واقعات سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔