|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2021

کوئٹہ: چمن میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تحویل میں لی گئی 1ارب روپے مالیت کی منشیات نذر آتش کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق اتوار کو چمن میں پاک فوج کے تعاون سے کسٹم ، اینٹی نارکوٹکس فورس اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مشترکہ طور پر 2015کے بعد سے تحویل میں لی جانے والی1ارب مالیت کی منشیات کو تلف کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں اتوار کو منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپاری، گٹکا، مختلف اقسام کی منشیات کو تلف کردیا گیا تقریب میں علاقہ عمائدین، سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ تمام اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر ان اشیاء کو نذر آتش کیا جارہا ہے جنہیں قانونی طور پر نیلامی کے ذریعے کلیئر قرار نہیں دیا جاسکتا ۔