|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2021

کوہلو: ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لیکر ایک نئے عزم کے ساتھ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا عزم کیا ہے۔

پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانے کی جنگ میں ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں پاکستان میں آج ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جس نے اقتدار کی کرسی پر ہوتے ہوئے بھی از خود ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی جرات کی آج ایک نئے عزم کے ساتھ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی آخری سانس تک وطنِ عزیز کو سنوارنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا بھرپور ساتھ دوں گا، کوئی چور لٹیرا میرے قائد کے عزم و حوصلے کو پست نہیں کر سکتا میر نصیب مری کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔

پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانے کی جنگ میں ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان اپنی دیانتداری اور ایمانداری کی وجہ سے قوم کے دلوں میں راج کرتے ہیں اور عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا۔