ڈیرہ مراد جمالی: منگولی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دہرے قتل کے ملزم سمیت ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملزمان کو بھی گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چھینے گئے میسی ٹریکٹرٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا کامیاب کاروائی کرنے پر ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا نصیرآباد پولیس ضلع سے جرائم کے خاتمے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کو یقینی بنا رہی ہے۔
کسی بھی صورت میں جرائم پیشہ افرادکوسراٹھانے نہیں دیا جائے گاعوام کے جان و مال کے تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا اس موقع پرڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مرادجمالی ملک عبدالغفارسیلاچی،پی ایس غلام علی ابڑو،سب انسپکٹرسلطان احمد بھٹی بھی موجودتھے۔
ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے بتایا کہ ڈی ایس پی سرکل ملک عبدالغفارسیلاچی کی نگرانی میں ایس ایچ او منگولی غلام قادر رندایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ لاشاری سمیت دیگر پولیس کی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں نامزد ملزم غلام حیدرکو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا جبکہ ڈکیتی لوٹ مارکے مقدمے میں مطلوب ملزمان امام بخش ،زبیراحمد،کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مسروقہ میسی ٹریکٹر ماڈل 2020 اورڈکیتی میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پسٹل بھی برآمدکرلیا۔
ملزم امام بخش بابا کوٹ پولیس اور ڈیرہ اللہ یار پولیس کو بھی مقدمات میں مطلوب تھا انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی نصیرآبا درینج شہاب عظیم لہڑی کی خصوصی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپورکاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
پولیس نے کئی مفرور اشتہاری اور روپوش ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا ہے امن امان کو برقراررکھنے کے لئے سماج دشمن عناصرکے خلاف ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کسی بھی صورت میں امن امان میں خلل ڈالنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گااوربہترکارگردگی کرنے والے پولیس آفیسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔