|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ محمد صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا محمد صادق سنجرانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں آج اہل بلوچستان کے لیے نہایت خوشی کا دن ہے۔

الحمدللہ آج بلوچستان اور پاکستان کی جیت ہوئی بلوچستان سے ایوان بالا کا چیرمین منتخب ہونے پر بے حد خوشی ہے۔بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب وفاق کو مزید تقویت بخشے گا پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے چیئرمین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

حکومتی اتحاد کی حمایت کے ساتھ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن گئے ہیں۔ اور بلخصوص وزیراعظم عمران خان اور تمام اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔ امید ہے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے بہترین قانون سازی کریں گے۔