قلات: گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن (آئینی) بلوچستان کی مرکزی کال پر آج قلات میں بھی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا جبکہ کل سولہ مارچ کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور ڈپٹی کمشنر قلات کو اپنے مسائل پر مبنی یاداشت پیش کیا جائے گا اگر مطالبات حل نہ کیے گئے تو 25 مارچ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار جی ٹی اے آئینی ضلع قلات کے صدر محمد اشرف دہوار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر آرگنائزر حاجی غلام علی مینگل چیئرمین غلام نبی مینگل جنرل سیکریٹری مسعود احمد شاہوانی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے اْنہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے حل میں سنجیدہ نہیںہم نے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور حکام بالا کو مطلع کر چکے ہیں مگر تاحال مسائل کے حل میں پیش رفت نہیں ہواہے مجبوراً آج احتجاج کریں گے۔