|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2021

کوئٹہ:قبائلی رہنماء نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نجی دورہ مکمل کرکے کوئٹہ پہنچ گئے ،آج سے قبائلی تنازعات کے فیصلے سائلین کے مسائل سنیں گے۔ ترجمان سراوان ہائوس کوئٹہ کے مطابق چیف آف سراوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر رئیس رئیسانی حالیہ دنوں نجی دورے پر تھے۔

جہاں سے اتوار کے روز کوئٹہ پہنچے ، پیر کے روز انہوں نے ثالیثن کے غیر رسمی جرگہ میں ان کی عدم موجودگی کے دوران زیر التواء مختلف تنازعات کے تصفیوں میں ہونے والی پیشترفت کا جائزہ لیا ، ترجمان کے مطابق نوابزادہ میر رئیس رئیسانی آج صبح بارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک مختلف تنازعات کے تصفیہ کریں گے اور سائلین سے ملاقات میں ان کے مسائل سنیں گے۔