کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی پر الزامات لگانے والی جماعتوں میں آج ہم کیا دیکھ رہے ہیںکچھ ماہ قبل جلسے کرنے والی جماعتیں آج کیا کررہی ہیں۔
پاکستانی قوم اور بالخصوص نوجوان دیکھتے رہیں آنے والے دنوں میں مزید قسطیں بھی آئیں گی ۔یہ بات انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگرہم کچھ ماہ پیچھے جائیں تو لاہور،کراچی ،کوئٹہ اور دیگر شہروں میں جلسے اور آج پی ڈی ایم کے اعلانات قوم دیکھ رہی ہے نوجوان خصوصی طور پر دیکھتے رہیں آنے والے دنوں میںپی ڈی ایم کی مزید قسطیں بھی آئیں گی ۔
وزیراعلیٰ نے لکھا کہ ہم دیکھیںگے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے ہم پر راتوں رات فیصلے ،نئی پارٹی بنانے ،ورکروں کو نظرانداز کرنے،پیراشوٹ کہنے والوں کے درمیان آج ہم کیا دیکھ رہے ہیں۔