|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں تین بچوں کے قتل کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا،تاہم بچوں کے قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری۔پولیس حکام کے مطابق تینوں بچوں کے قتل کیکیس میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے۔

اور اس کیس میں چند گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں بچوں کو تین روز قبل نیو سریاب کے علاقے میں تیز دھار آلے سے قتل کردیاگیاتھا واقعہ میں ایک بچی زخمی بھی ہوئی تھی دوسری جانب پولیس کے مطابق بچوں کے قتل کے شبہ میں گرفتار گھریلو ملازمہ کو ضروری تفتیش کے بعد چھوڑ دیاگیاہے۔