نصیرآباد: نصیر آباد کے علاقے قیدی شاخ کے قریب زمین کے تنازعہ پر ایک قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نعشیش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود قیدی شاخ کے گوٹھ محمد عظیم جتک میں جتک قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم ہؤا فائرنگ سے دو افراد جانحبق ہوگئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش ایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی نعشیں سول اسپتال منتقل کردی دونوں فریقین اپس میں رشتہ دار تھے جابحق ہونے والوں میں عبدالعزیز جتک۔
اور محمد اسماعیل جتک جبکہ زخمیوں فیروز۔یعقوب۔نوروز شامل ہیں زمین کے معاملے پر ان کا تنازعہ چلا آرہا تھا زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔